وزیر اعظم کے 4 قریبی ترین لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

وزیر اعظم کے 4 قریبی ترین لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
وزیر اعظم کے 4 قریبی ترین لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آفس کے سٹاف سے تعلق رکھنے والے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کے عملے کا معمول کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد سٹاف کے 4 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سٹاف کے چاروں ارکان کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آفس میں پہلی بار کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -