کیا واقعی ایوان صدر، وزیر اعظم اور گورنر ہاؤس کیلئے شراب پر ڈیوٹی ختم کردی گئی؟ حقیقت سامنے آگئی

کیا واقعی ایوان صدر، وزیر اعظم اور گورنر ہاؤس کیلئے شراب پر ڈیوٹی ختم کردی ...
کیا واقعی ایوان صدر، وزیر اعظم اور گورنر ہاؤس کیلئے شراب پر ڈیوٹی ختم کردی گئی؟ حقیقت سامنے آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وضاحت کی ہے کہ ایوان صدر، وزیر اعظم اور گورنر ہاؤس کیلئے شراب پر ڈیوٹی ختم نہیں کی گئی بلکہ ہینڈ سینیٹائزر میں استعمال ہونے والے ایتھانول سے ڈیوٹی ہٹائی گئی ہے۔

ایک مقامی اخبار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایوان صدر، وزیر اعظم اور گورنر ہاؤس کیلئے شراب پر ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، یہ حکم ایکسائز ایکٹ کے تحت دیا گیا ہے اور مذکورہ بالا مقامات جپر فراہم کیے جانے والے برانڈ مارکیٹ میں فروخت نہیں ہوسکیں گے اور ڈیمانڈ سے زیادہ سپلائی بھی نہیں دی جاسکے گی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اس خبر کے حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ " یہ اخباری خبر بے بنیاداور جھوٹ پر مبنی ہے، ہینڈسینیٹائزرمیں استعمال ہونے والی ایتھانول پر ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے جس کامقصد مقامی مارکیٹ میں سینیٹائزرکی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرناہے۔ پنجاب حکومت کواس سلسلے میں یہ غلط خبر دینے والے ادارے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔"

مزید :

قومی -