نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی صوبوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی مارکیٹس کو فوری سیل کرنے کی ہدایت

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی صوبوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی ...
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی صوبوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی مارکیٹس کو فوری سیل کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنےصوبوں کو ہدایت کی ہےکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی مارکیٹس کو فوری سیل کردیاجائے،این سی اوسی نےپاکستان میں کوروناٹیسٹنگ کی گنجائش30فیصدبڑھنے پر اظہار اطمینان کیا،پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران 14ہزار878 کوروناٹیسٹ کیے گئے،ملک میں کوروناٹیسٹنگ لیبارٹریزکی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا،جس میں ملک میں کوروناوائرس کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹوں کیدوران سب سیزیادہ کوروناٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی نے پاکستان میں کوروناٹیسٹنگ کی گنجائش 30فیصد بڑھنے پراظہاراطمینان کیا،پاکستان میں 24گھنٹوں کیدوران 14ہزار878 کوروناٹیسٹ کیے گئے،پاکستان میں کوروناٹیسٹنگ لیبارٹریزکی تعداد 70 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے سفارش کی کہ قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنیپرمارکیٹ بندکردی جائے،مارکیٹ ایسوسی ایشنز، تاجرتنظیمیں قواعدوضوابط پرعمل درآمدیقینی بنائیں۔این سی اوسی کاکہناہےکہ پاکستان میں عوام کووباکے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔اسد عمر نے کہا کہ عوامی آگہی کے ذریعے ہی ایس او پیز کا نفاذ اور سماجی فاصلہ ممکن ہے،پاکستان میں ٹیسٹنگ صلاحیت میں 14ہزارسے زائداضافہ حوصلہ افزاہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -