حکومتی پالیسیوں سے انویسٹر 3ارب ڈالر ملک سے باہر لے گئے، اسحاق ڈار

  حکومتی پالیسیوں سے انویسٹر 3ارب ڈالر ملک سے باہر لے گئے، اسحاق ڈار

  

لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی خرابی کے باعث 3 ارب ڈالرز انویسٹر پاکستان سے واپس باہر لے گئے،حکومت ان انویسٹرز کے نام اور دیا گیا منافع کیا قوم کو بتائے گی؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران نیازی حکومت نے جولائی 2019 سے 13.5 فیصد پر ڈالرز اکٹھے کیے اورکل رقم 3 ارب 70 کروڑ ڈالرز لیے جس میں سے ملکی اقتصادی خرابی کے باعث 3 ارب ڈالرز انویسٹر پاکستان سے واپس باہر لے گئے۔ حکومت ان انویسٹرز کے نام اور دیا گیا منافع قوم کو بتائے۔

اسحاق ڈار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -