کورونا وباء، عالمی بینک کابھارت کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان
نئی دہلی (این این آئی)عالمی بینک نے بھارت کیلئے ایک ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری کیے جانیوالے بیان کے مطابق امداد کا مقصد ملک کے سب سے پسماندہ گھرانوں کو کورونا وائرس کے باعث پیش آنیو الی مشکلات سے نمٹنے کیلئے انڈین حکومت کی کوششوں میں مدد کرنا ہے۔عالمی بینک اب تک بھارت کو کورونا وائرس کی مد میں دو ارب ڈالر امداد دے چکا ہے۔ جس امداد کا اعلان گذشتہ ماہ ہوا تھا اس کا مقصد ملک میں صحت کے شعبے کو شہارا دینا تھا۔نئے پیکج کے تحت دی جانیوالی رقم دو حصوں میں ادا کی جائے گی جس کے مطابق رواں مالی سال میں 75 کروڑ ڈالر کی رقم انڈیا کو فوری طور پر مل جائیگی۔بقایا 25 کروڑ اگلے مالی سال میں ادا کیے جائیں گے۔
بھارت امداد اعلان