اسرائیلی مظالم اور  فلسطینیوں کی نسل کشی ، سینیٹر رحمان ملک نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ دیا ، امریکی صدر اور اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

اسرائیلی مظالم اور  فلسطینیوں کی نسل کشی ، سینیٹر رحمان ملک نے عالمی ضمیر ...
اسرائیلی مظالم اور  فلسطینیوں کی نسل کشی ، سینیٹر رحمان ملک نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ دیا ، امریکی صدر اور اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرداخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نےامریکی صدر اور عالمی دنیا سے اسرائیلی مظالم روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموشی انسانیت اور عالمی امن کے خلاف ہے، امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم سے غزہ  کے بے گناہ لوگوں پر حملے بند کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکی صدر اور عالمی دنیا سے اسرائیل مظالم روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ جارحیت و مظالم پر اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کرے اور اسرائیل کو فلسطینوں کی نسل کشی سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ  اسرائیل میں عام انتخابات سے عین قبل یہ نسل کشی کیوں کی جارہی ہے، کیا یہ نسل کشی موجودہ  وزیر اعظم کی مدت  میں توسیع کے لئے کی جارہی ہے؟ فلسطینیوں کی نسل کشی اسرائیل کی آبادیاتی تبدیلیوں کا ایک تسلسل ہے،بےگناہ فلسطینیوں کو شہید اور جائیدادیں چھوڑنے پر مجبور کیےجا رہے ہیں، کیا عالمی دنیا اسرائیلی مظالم پر اپنی مجرمانہ خاموشی برقرار رکھے گی؟ کیا عالمی دنیا اسرائیل کو معصوم خواتین اور بچوں کے خونریزی پر اپنا مذموم ڈیزائن  پورا کرنے دے گی؟۔

مزید :

قومی -