فلسطینی عورتوں اور بچوں پر بم برسانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں:چوہدری فواد بھلر

فلسطینی عورتوں اور بچوں پر بم برسانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ...
فلسطینی عورتوں اور بچوں پر بم برسانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں:چوہدری فواد بھلر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی رہنما اور نارکوٹیکس  کنٹرول کمیٹی پنجاب کے چیف کو آرڈی نیٹر چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ جو لوگ فلسطینی عورتوں ،بچوں،نمازیوں اورآبادی پر بم برسارہے ہیں وہ انسان نہیں درندے اورامن کے سب سے بڑے دشمن ہیں،ظالم اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہا ءکر دی ہے جو پوری امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے، فلسطین کے مسلمانوں کو اسرائیل کے ظلم و ستم سے بچانے کے لئے عالم اسلام اور مسلم ریاستیں متحد و متفق با عمل پائیدار و مستقل بنیادوں پر لائحہ عمل بنائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ  فلسطین میں جاری انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں ، قبلہ اوّ ل(مسجداقصیٰ)مسلمانان عالم کےلئے مرکز عقیدت ہے،ہم اس سےمحبت کرتے ہیں اور اسکی توہین برداشت نہیں کی جائے گی،دنیا بھر کے مسلمان  قبلہ اول کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کرکرنے کو تیارہیں۔انہوں نے کہا کہ اگراسرائیل کے گرد تمام مسلم ممالک کسی جنگ کے بغیر اسرائیل کی سرزمین کا سماجی و تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کرکے بری،بحری اور فضائی راستے بند کردیں تواس کے لئے جینے اور بقاءو فنا کا مسئلہ ہوگا، فلسطین میں عورتوں، بچوں اور رہائشی آبادی پر بمباری اسرائیل کی جانب سے جاری انسانیت سوز مظالم کھلی دہشت گردی ہے،مسلم امہ کے حکمران مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے لئے اپنے ذاتی مفادات ختم کرتے ہوئے متحد نہ ہوئے تو تباہی و بربادی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -