عید کے دنوں میں وارداتیں،شہری ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مال و زر سے محروم،مزاحمت پر ایک شخص زخمی

  عید کے دنوں میں وارداتیں،شہری ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مال و زر سے ...

  

  لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں عید کے دنوں میں شہری ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے  ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پرشہری علی رضا پر فائرنگ کر دی پیٹ پر گولی لگنے کے باعث حالت تشویشناک ہونے پر زخمی جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو احکامات بھی جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق ڈیفنس  کے علاقہ میں  چور عمران کے گھر کے تالے توڑ کر  40 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم  چور جمیل کے گھر سے تالے توڑ کر  20 لاکھ  سے زائد مالیت کی نقدی  و طلائی زیورات اور دیگر سامان، غالب مارکیٹ کے علاقہ میں چور عرفان کے گھر 15 لاکھ  سے زائد مالیت  کی نقدی  و طلائی  زیورات اور دیگر سامان، گلشن  اقبال  نامعلوم  چور امجد کء گھر سے تالے توڑ کر  15 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی و زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے نصیر آباد کے علاقہ میں عبداللہ کے اہل خانہ سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سامان،چوہنگ میں عمران کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سامان، گارڈن ٹاؤن میں زبیر سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، گرین ٹاؤن میں اسلحہ کے زور پر فارمیسی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان،فیصل ٹاؤن میں اختر سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان، لٹن روڈ کے علاقہ میں مدثر سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان، راوی روڈ کے علاقہ میں حامد سے دو لاکھ روپے کا سامان، جوہر ٹاؤن میں شاہد سے ایک لاکھ روپے مالیت کا موبائل اور نقدی چھین لی گئی  شفیق آباد، ڈیفنس، غالب مارکیٹ، گلبرگ اور اچھرہ سے گاڑیاں جبکہ سول لائن،گجر پورہ ، شاہدرہ،لاری اڈہ،برکی،مسلم ٹاون، باغبانپورہ، مصری شاہ،نواں کوٹ،ساندہ اور رائیونڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -