ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کا دارالشفقت   چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ 

ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کا دارالشفقت   چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ 

  

 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے عیدالفطر کے روز دارالشفقت یتیم خانہ چوک اور چائلڈ پروٹیکشن بیوروشالیمار کا دورہ کیا عید کی خوشیاں بانٹنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور غیر رسمی گفتگو کی انہوں نے بے سہارا اور یتیم بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی ساجد کیانی کی دارالشفقت اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد کے موقع پر اداروں کی انتظامیہ اور بچوں نے  استقبال کیا چیئرپرسن سارہ احمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو، متعلقہ ایس پیز، ڈی ایس پی و دیگر افسران موقع پر موجودتھے چیئرپرسن سارہ احمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ساجد کیانی کو بے سہارا بچوں کی کفالت بارے آگاہ کیا۔ساجد کیانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یتیم وبے سہارہ بچوں پر دست شفقت رکھنا ہمارے پیارے نبیؐ کی سنت اور شریعت کا تقاضا ہے۔

مزید :

علاقائی -