صوبے میں امن و امان کی فضا ء کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا، آئی جی 

صوبے میں امن و امان کی فضا ء کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا، آئی جی 

  

 لاہور (کرائم رپورٹر)  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے عید الفطر پر صوبے کے تمام اضلاع میں مساجد، امام بارگاہوں، اقلیتی عبادت گاہوں سمیت کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کے بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پوری فورس کی کارکردگی کو سراہا  فورس کے نام جاری ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پنجاب پولیس نے عید الفطر پر بہترین ڈیوٹی سر انجام دی ہے جس پر میں کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جی رینک تک تمام افسران و اہلکاروں کو فرائض کی بہترین ادائیگی پر شاباش دیتا ہوں جن کی ان تھک محنت اورفرض شناسی سے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہی انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، آئی ٹی ڈویژن، پبلک ریلشنز ونگ، سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سمیت دیگر شعبوں میں متعین افسران و اہلکاروں نے عید الفطر کی بہت اچھی ڈیوٹی سر انجام دی اور تمام شعبوں کے سٹاف نے مل کر فرائض کی بہترین ادائیگی سے میرا سر فخر سے بلند کر دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس ٹیمیں مستقبل میں بھی اسی طرح فرائض کی بہترین ادائیگی سے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی اور صوبے میں امن و امان کی فضا اور قانون کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا فورس کے نام جاری ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ کورونا وبا ء کے خلاف پنجاب پولیس فرنٹ لائن ورکر کے طور پر اپنے فرائض ادا کر رہی ہے انہوں نے پولیس فورس کو ہدایت کی صوبے کے تمام اضلاع میں 40 برس سے زیادہ افسران واہلکاروں فوری طور پر اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی ویکسینیشن کروائیں۔  انہوں نے مزید کہاکہ تمام افسران دوران ڈیوٹی کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے رواں برس عید الفطر کا تہوار اپنے شہداء اور غازیوں کے نام کیا ہے اور عید الفطر پر شہدء اور غازیوں کے گھروں میں جا کرپولیس ٹیموں نے نہ صرف عید گفٹ پہنچائے  بلکہ انہیں یہ پیغام دیا ہے کہ  ادارہ اور پوری فورس عید کے پر مسرت لمحات میں انکے شانہ بشانہ ہیں اور خوشی یا غمی کے کسی موقع پر انہیں ہرگز اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

علاقائی -