سی سی پی او کی افسران کے ہمراہ یادگار شہدا ء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)نماز عید الفطر کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی فاروق مظہر نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر،ایڈیشنل آئی جی وسیم سیال،ڈی آئی جی آپریشز لاہور ساجد کیانی،سی ٹی او لاہور سید حماد عابد سمیت تمام ڈویژنل افسران نے تقریب میں شرکت کی سی سی پی او نے دیگر افسران کے ہمراہ یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کی یادگار کو گارڈ آف آنر پیش کیا شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عید الفطر کے موقع پر پولیس لائنز میں جوانوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور ان میں گھل مل گئے درجہ چہارم کے پولیس ملازمین میں عیدی بھی تقسیم کی۔