مختلف واقعات میں بچے،خاتون سمیت 4افراد قتل2 شدید زخمی،گندانالہ سے شخص کی نعش برآمد

مختلف واقعات میں بچے،خاتون سمیت 4افراد قتل2 شدید زخمی،گندانالہ سے شخص کی نعش ...

  

  لاہور (کرائم رپورٹر) عیدالفطر کے ایام میں  بچے، خاتون سمیت 2شخص قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا گیا جبکہ سبزہ زار میں کئی روز پرانی بوسیدہ نعش برآمد ہوئی  پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے نعشیں مردہ خانے منتقل کر دیں بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقہ میں 10 سالہ بچے عرفان کو اس کے پھوپھا نے کلہاڑی سے کھیتوں میں قتل کردیا  پولیس نے ملزم کو دس گھنٹوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے آلہ قتل پولیس کے حوالے کر دیا مناواں کے علاقہ میں شریف پورہ میں چنگ چی سے نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد وسیم، اللہ دتہ اور ساجد کو زخمی کر دیا،پولیس کے مطابق  وسیم ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم موقع  سے  فرار ہوگیا سبزہ زار کے علاقہ میں گندانالہ سے نعش برآمد ہوئی  پولیس کے مطابق نعش کئی روز پرانی و بوسیدہ  ہو چکی پولیس کے مطابق  ابھی تک نعش کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی دوسری جانب  نشتر کالونی کے علاقہ میں 35 سالہ کنیز فاطمہ کو اس  کے شوہر نے گھریلو جھگڑے  پر فائر مار کر قتل کر دیا۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا مقتولہ کی شناخت کنیز فاطمہ کے نام سے ہوئی کنیز فاطمہ کی نعش کو پولیس کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا  اقبا ل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں لین دین کے تنا  ز ع پر نو ید نے فا ئر نگ کر کے  حمزہ عالم کو قتل کردیا ملزم نوید  فائرنگ کرتے ہو ئے مو قع سے فر ار ہو گیا  پولیس نے واقعات  کے مقدمات  درج  کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید :

علاقائی -