ماڈل و اداکارہ ماڈل انعم ملک نے کیرئیر کو خیر باد کہہ دیا

 ماڈل و اداکارہ ماڈل انعم ملک نے کیرئیر کو خیر باد کہہ دیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ ماڈل انعم ملک ماڈلنگ کے کیرئیر کو خیرباد کہہ کر دین اسلام کے خاطر زندگی گزاررہی ہیں۔ماڈل انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے حجاب پہننے پر آپ سب کے پیار اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے کہ آپ نے کیوں ماڈلنگ چھوڑ دی اور حجاب پہننا شروع کر دیا، انشاء اللہ میں اس حوالے سے ضرور بات کروں گی اور آپ سب کو اس سفر کے حوالے سے ضرور بتاؤں گی۔انعم ملک نے کہا کہ ابھی میں بے شمار نئی چیزوں کو دریافت کر رہی ہوں اور ان سب چیزوں کے لیے مجھے مزید وقت چاہیے۔ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں اور اب وہ حجاب میں ہی اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام کے بائیو میں لکھا کہ‘اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔

مزید :

کلچر -