مریم نور شیخ اپنے دو نئے ڈراموں کی کامیابی پر بے حد مسرور 

  مریم نور شیخ اپنے دو نئے ڈراموں کی کامیابی پر بے حد مسرور 

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مریم نور شیخ اپنے دو نئے ڈراموں کی کامیابی پر بے حد مسرور ہیں۔مریم نور شیخ کے دو ڈرامے ”شہنائی”اور”عشق جلیبی”ان دنوں نشر کئے جارہے جس میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والی مریم نور شیخ وکالت کی ڈگری بھی لے چکی ہیں تام اب وہ باقاعدگی سے شوبز میں ہی کام کررہی ہیں۔یاد رہے کہ مریم نور شیخ کی بڑی بہن بھی شوبز میں کام کرتی رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -