تعلیمی اخراجات کیلئے والدہ اسکول وین چلایا کرتی تھیں، عائشہ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ اْن کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے والدہ اسکول وین چلایا کرتی تھیں۔عائشہ عمر نے اپنے بچپن کے مشکل ترین دنوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب میری عمر ڈیڑھ سال تھی تو والد کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد امی نے مجھے اور بھائی کو اکیلے پالا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے بہت مشکل سال دیکھیہیں، جس وقت ابو کا انتقال ہوا اْس وقت امی جوان تھیں مگر انہوں نے ہماری خاطر بہت بڑی قربانی دی اورشادی نہیں کی۔