قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری 

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کا کرے گی، جہاں دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزمیں مدمقابل آئیں گی۔دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد منظور شدہ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے بعد 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے تمام 5 میچز دو مختلف وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 27 اور 28 جولائی کو بارباڈوس جبکہ باقی تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 31جولائی، یکم اور 3 اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی اسکواڈ 6 سے 7 اگست تک گیانا میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلیگا، جس کے بعداسکواڈ جمیکا روانہ ہوجائے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ سبینا پارک میں شیڈول سیریز کا پہلاٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا 20 سے 24 اگست تک کھیلا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیزہمیشہ قابل قدر اور بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیزکی مشاورت اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کی آمد کے پیش نظر ہم نے ابتدائی طور پر سیریز میں شامل 1 ٹیسٹ میچ کی جگہ 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس اقدام سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مزید بہتر انداز سے میگا ایونٹ کی تیاری کرنے میں معاونت ملے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -