فٹبال پریمئر لیگ، لیورپول نے مانچسٹر یونا ئٹیڈ کو پچھاڑدیا 

فٹبال پریمئر لیگ، لیورپول نے مانچسٹر یونا ئٹیڈ کو پچھاڑدیا 

  

  لندن(نیٹ نیوز)فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چار دو کی شکست سے دوچار کر دیا، بڑی فتح کے ساتھ ہی مہمان ٹیم کو آئندہ سیزن چیمپئنز لیگ میں نمائندگی کی بڑی امید لگ گئی ہار پر شکستہ دل پرستار آپے سے باہر ہو گئے، پولیس کے آمنے سامنے آ گئے، انگلش کلب کے امریکی مالک گلیزر کو آؤٹ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔اولڈ ٹریفورڈ کے تاریخی میدان میں فٹبال کا بڑا معرکہ، اسٹارز بھری مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیورپول کی ٹیموں میں زور کا جوڑ پڑا۔ دسویں منٹ فرینینڈیز نے گول سے ہوم ٹیم کو برتری دلائی، جواب میں لیورپول نے دو کامیابیاں حاصل کر لیں پہلے ہاف کا اختتام دو ایک پر ہوا، کھیل میں مزید تیزی، سنسنی آ گئی، فرمینو نے اپنا دوسرا گول اسکور کیا۔ سپر اسٹار محمد صلاح نے آخری منٹ بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔ بڑی جیت سے لیورپول کو آئندہ سیزن چیمپئینز لیگ میں نمائندگی کی امید پیدا ہو گئی۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -