یوئیفا چیمپیئنز لیگ کا فائنل ترکی سے پرتگال منتقل

یوئیفا چیمپیئنز لیگ کا فائنل ترکی سے پرتگال منتقل

  

سنتیا گو(این این آئی)یوئیفا چیمپیئنز لیگ کا فائنل ترکی سے پرتگال منتقل کردیا گیا، فائنل اب 29 مئی کو پوٹو میں ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فائنل میں انگلش فٹبال کلبز چیلسی اور مانچسٹر سٹی فائنل میں مد مقابل ہیں۔ صدر یوئیفا کے مطابق فیصلہ ترکی کے برطانیہ کی سفری ریڈ لسٹ میں شامل ہونے پر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شائقین کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے سے محروم نہیں رکھ سکتے۔فیصلے کے بعد اب برطانیہ سے 12 ہزار فٹبال شائقین پرتگال جاسکیں گے۔اسی طرح 12 ہزار شائقین میں 6 ہزار سپورٹرز چیلسی اور 6 ہزار مانچسٹر سٹی کے ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -