ہالینڈ، سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 19 مئی کو کھیلا جائیگا

ہالینڈ، سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 19 مئی کو کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈنبرا(نیٹ نیوز):سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ہالینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سکاٹ لینڈ نے سیریز  کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کائل کوئٹزر ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم دسمبر 2019 کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل ٹور کر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 19 مئی اور دوسرا 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔