فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست دیدی

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست دیدی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے انگلینڈ میں ہی رہ رہے ہیں برطانوی شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے انگلینڈ کی شہریت کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے اور اگر 29 سالہ فاسٹ باؤلر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔

شہریت ملنے کی صورت میں محمد عامر بطور لوکل کھلاڑی انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ ا?ئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باو?لر محمد عامر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو وہ سابق فاسٹ باو?لر اظہر محمود کی ا?ئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں جنہوں نے بھارتی لیگ میں متعدد میچ کھیلے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد عامر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد سے فیملی کیساتھ انگلینڈ میں ہی رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں بھارتی کرکٹ کی تعریف کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -