قومی روک بال چمپئن شپ جون میں کھیلی جائے گی

 قومی روک بال چمپئن شپ جون میں کھیلی جائے گی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی روک بال چمپئن شپ 13 سے 15 جون تک لاہور میں کھیلی جائیگی۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -