اقوام متحدہ فلسطین میں مظالم کا سلسلہ روکے،ملک اسحاق

اقوام متحدہ فلسطین میں مظالم کا سلسلہ روکے،ملک اسحاق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین  برانڈرتھ روڈ الیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن ملک اسحاق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ او آئی سی اس فلسطینیوں کو انسانی بحران سے  نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ مسلمانوں کے قبلہء  اول کو یہودیت کے تسلط سے آزاد کروا کر عالم اسلام کے اضطراب اور پریشانی کا خاتمہ کیا جائے۔ اسلام اور مسلمانوں نے ہمیشہ دنیا میں امن سلامتی محبت رواداری یگانگت کی بات کی۔ دنیا میں دہشت گردی کے پنپتے رویوں میں اسرائیل کی انتہاء  پسندانہ سوچ اور مسلسل ظالمانہ کاروائیاں نہایت قابل مذمت ہیں۔ عالمی برادری عالم اسلام کے اس مقدمے کی نوعیت کو سمجھے۔، ظالم اور مظلوم کا فیصلہ حقیقت اور سچائی کے زاویہ نگاہ سے کیا جائے۔ فلسطین مسلمانوں کا حق اور قبلہء  اول عالم اسلام کیلئے مقدس ترین ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -