اٹا لین اوپن، راجر فیڈررسیمی فائنل میں پہنچ گئے 

  اٹا لین اوپن، راجر فیڈررسیمی فائنل میں پہنچ گئے 

  

روم(نیٹ نیوز)رافیل نڈال اور ریلی اوپیلکا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں الیگزینڈر زویرو جبکہ ریلی اوپیلکا نے فیڈریکو ڈیلبونس کو شکست سے دوچار کیا۔ اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے فورو اٹالیکو سپورٹس کمپلیکس، روم میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال نے عالمی نمبر چھ جرمنی کے الیگزینڈر زویرو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

 ان کی جیت کا سکور 3-6 اور 4-6 رہا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں امریکا کے ریلی اوپیلکا نے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونس کو سخت مقابلے کے بعد 5-7 اور 6-7 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں ان کا مقابلہ والے رافیل نڈال سے ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -