فلسطینیوں کی مسکان نے اسرائیل کو ہلکان کر دیا،مہر سلیم

فلسطینیوں کی مسکان نے اسرائیل کو ہلکان کر دیا،مہر سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے صوبائی سینئر نائب صدر پنجاب مہرمحمدسلیم نے کہا ہے کہ اسیرفلسطینیوں کی مسکان نے اسرائیل کو ہلکان کر دیا۔افسوس عالمی ضمیر نے انسانیت اور انصاف کادامن ہاتھ سے چھوڑتے ہوئے اسرائیلی بربریت پر خاموشی اختیارکرلی۔بچوں اورنوجوانوں سمیت فلسطینی نڈر،بہادر اورناقابل شکست ہیں، اسرائیل جیسے انتہاپسنددشمن کیخلاف ان کی استقامت اورخشت باری پرمبنی مزاحمت قابل رشک ہے۔ شیرخوار بچوں سمیت فلسطینیوں کی شہادت سے اسرائیل اوراس کے آقا ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے۔فلسطینیوں کے قتل عام نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو خون کے آنسو رو نے پر مجبور کر دیا۔ اسرائیلی درندوں نے مسجد اقصیٰ نذرآتش کرتے ہوئے درندگی کامظاہرہ کیا۔اگردنیا سے انصاف کاجنازہ نہ اٹھ گیا ہوتاتوآج کوئی یورپی ملک اسرائیلی بربریت پرخاموش نہ رہتا۔اپنے ایک بیان میں مہرمحمدسلیم نے مزید کہا کہ بیت المقدس اورفلسطینیوں کی بقاء کیلئے برادراسلامی ملک ترکی کے دبنگ صدر رجب طیب اردگان کاآبرومندانہ اورجراتمندانہ بیانیہ دوسرے مسلمان حکمرانوں کیلئے قابل تقلید ہے۔طیب اردگان نے درست کہا اگر اقوام متحدہ نے بدمست اسرائیل کاہاتھ نہ روکا تو پھر وہ ہوگا جس کی دنیا متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ظلم وستم پرخاموشی اختیارکرنا درحقیقت فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔مسجد اقصیٰ کوآگ لگانے کے بعد اسرائیلی نوجوانوں کے رقص نے شیطانیت کوبھی شرمادیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کاوجود انسانیت کیلئے ناسور بن گیا ہے۔اسرائیل کامحاسبہ کرنے تک دنیا میں پائیدارامن بحال نہیں ہوگا۔