حکومت نے عید پر منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے دی،اشرف بھٹی

حکومت نے عید پر منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے دی،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر مرغی فروش مرغی کا گوشت پانچ سو روپے سے لیکر ساڑھے پانچ روے کلو تک دھڑلے کے ساتھ فروخت کرتے رہے مگر ہمیشہ کی طرح ان ناجائز منافع خوروں کو پکڑنے کے لئے حکومت کی طرف سے کوئی بھی موجود نہیں تھا حکومت نے عید کے موقع پر بھی عوام کو مہنگائی اور ناجائز منافع خوروں کے سپرد کئے رکھا اور خود میٹھی نیند سوتی رہی حکومت کی غفلت کی وجہ سے عوام ان ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں لٹتے رہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جو مرضی ہو جائے مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک بھی نہیں رینگتی ہے حکومت اس قدر بے حس ہو چکی ہے کہ اب اس کو کسی بات کا بھی کوئی اثر نہیں پڑتا عوام بے چارے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان کا وزیر اعظم نتھیا گلی کے ٹھنڈے علاقوں میں انجوائے کررہا ہے تبدیلی سرکار ایک تباہی سرکار بن چکی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -