دورہ بنگلہ دیش، دیموتھ کرونارتنے کپتانی سے محروم

دورہ بنگلہ دیش، دیموتھ کرونارتنے کپتانی سے محروم

  

  

کولمبو(یواین پی) کرکٹ سری لنکا نے دورہ بنگلہ دیش سے قبل گزشتہ روز دیموتھ کرونارتنے کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے محروم کردیا۔جبکہ چار بڑے نام اینجلو میتھیوز،دنیش چندی مل،سرنگا لکمل اور نووان پردیپ بھی ڈراپ کر دیئے گئے تاہم ان کے اخراج کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔کرکٹ سری لنکا کے مطابق کوسال پریرا کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کوسال مینڈس ان کے نائب کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔واضح رہے کہ سری لنکن اسکواڈ اتوار کو بنگلہ دیش روانہ ہوگا جسے 23 مئی کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنا ہے۔

 جبکہ دیگر دو میچز 25 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔سری لنکن سلیکشن کمیٹی نے اٹھارہ رکنی اسکواڈ میں پانچ سینئر کھلاڑیوں کی جگہ نئے نام شامل کئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -