فلسطینی عوام نڈر اورناقابل شکست ہیں،چوہدری الطاف شاہد

فلسطینی عوام نڈر اورناقابل شکست ہیں،چوہدری الطاف شاہد

  

 لاہور(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ انسانیت کیلئے اسرائیل کاناپاک وجود کوروناوبا سے زیادہ خطرناک ہے۔شیر خوار بچوں سمیت فلسطینی شہادتوں کی صورت میں مسلمان ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں،فلسطینی عوام نڈر اورناقابل شکست ہیں۔ اسرائیل سے انتہاپسنددشمن کیخلاف ان کی استقامت اورخشت باری پرمبنی مزاحمت قابل رشک ہے۔شیرخوار بچوں سمیت فلسطینیوں کی شہادت نے اسرائیل اوراس کے آقاؤں کوبے نقاب کردیا۔فلسطینیوں کے قتل عام نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو خون کے آنسو رو نے پر مجبور کردیا۔اسرائیلی درندوں نے مسجد اقصیٰ نذرآتش کرتے ہوئے درندگی کامظاہرہ کیا۔اگردنیا سے انصاف کاجنازہ نہ اٹھ گیا ہوتاتوآج کوئی یورپی ملک اسرائیلی بربریت پرخاموش نہ رہتا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ بیت المقدس اورفلسطینیوں کی بقاء کیلئے برادراسلامی ملک ترکی کے دبنگ صدر رجب طیب اردگان کاآبرومندانہ اورجراتمندانہ بیانیہ دوسرے مسلمان حکمرانوں کیلئے قابل تقلید ہے۔طیب اردگان نے درست کہا اگر اقوام متحدہ نے بدمست اسرائیل کاہاتھ نہ روکا تو پھر وہ ہوگا جس کی دنیا متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ظلم وستم پرخاموشی اختیارکرنا درحقیقت فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔مسجد اقصیٰ کوآگ لگانے کے بعد اسرائیلی نوجوانوں کے رقص نے شیطانیت کوبھی شرمادیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کاوجود انسانیت کیلئے ناسور بن گیا ہے۔اسرائیل کامحاسبہ کرنے تک دنیا میں پائیدارامن بحال نہیں ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -