عالمی برادری فلسطینیوں پر مظالم رکوائے،بلال اسلم بھٹی

عالمی برادری فلسطینیوں پر مظالم رکوائے،بلال اسلم بھٹی

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء بلال اسلم بھٹی نے کہاہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام پر مظالم رکوانے کے لئے اپنی آواز بلند کریں، مسجد الاقصی میں نہتے نمازیوں اور غزہ میں معصوم عوام پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیلی حملوں کورکوانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کا فلسطینی شہریوں اور معصوم بچوں کا نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی ہے،عالمی برادری مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور مدد کرے، القدس کے تقدس کی پامالی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اسرائیلی جارحیت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -