اسلامی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی ضرورت ہے،محسن مزمل

اسلامی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی ضرورت ہے،محسن مزمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف نشتر ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محسن مزمل نے کہاکہ عیدالفطر مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور مسرت کا دن ہے، اسلام کی تعلیمات عام کر کے تمام مسائل حل کیا جا سکتاہے،عیدالفطر کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم آپس کی نفرتوں کو ختم کرکے بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھائیں گے۔، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیں گے، عیدالفطر ہمیں اتحاد اور اتفاق اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک کے بر کت مہینے میں معاشرے کے پسے ہوئے افراد کی ہرممکن مدد کی جائے، عید کی خوشیوں میں غرباء  اور مستحق افراد شامل کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی چاہئے، عیدسادگی سے منائیں اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔