پی ٹی آئی عوام سے گن گن کر بدلے لے رہی ہے،سجاد نذیر

پی ٹی آئی عوام سے گن گن کر بدلے لے رہی ہے،سجاد نذیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کے دعوے دار وزیر اعظم غریبوں کے ساتھ عید منانے کی بجائے نتھیا گلی کے خوشگوار ماحول میں چلے جاتے ہیں اور عوام کو مہنگائی کرنے والے مافیا کے سپرد کردیتے ہیں عید کے دوران ہر چیز فروخت کرنے والے دنکاندار منہ مانگے دام عوام سے وصول کرتے رہے مگر پرائس کنٹرول والے کہیں بھی نظر نہ آئے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ملک میں حکومت نام کی چیز موجود ہی نہیں ہے افسوس کا مقام ہے کہ پی ٹی آئی عوام سے گن گن کر بدلے لے رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -