دکھی لوگوں کو خوشیاں دینا عید کا اہم پیغام ہے،روبینہ سہیل

دکھی لوگوں کو خوشیاں دینا عید کا اہم پیغام ہے،روبینہ سہیل

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی نائب صدر و پی پی 173 سے ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے کہا ہے کہ عید کا پیغام ہی دکھی لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے ارد گرد بسنے والے لوگوں کا عید کے موقع پر بھی اور ویسے بھی ہر طرح کا خیال رکھیں۔وہ اپنی رہائش گاہ پر عید کی مبارکباد دینے کے لئے آنے والے پارٹی کے جیالوں سنیل شہزاداور نور غوری مسیح سمیت دیگر جیالوں اور جیالیوں سے گفتگو کررہی تھیں، ا ن کا کہنا تھا کہ عید تو گزر گئی ہے اب ہم نے ان لوگوں کا خاص خیال رکھنا ہے جو کہ کورونا وباء کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے لوگوں کی خدمت کرنا ہی اصل سیاست اور پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -