فلسطین پر بمباری اسرائیلی دہشتگردی ہے،وقاص منیر

  فلسطین پر بمباری اسرائیلی دہشتگردی ہے،وقاص منیر

  

لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ریڈی میڈ گارمنٹس لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وقاص منیر نے فلسطین میں مسلمانوں پربارود کے بہیمانہ استعمال کو اسرائیل کا انسانیت کش اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر کلمے توحید اور رسالت و واحدانیت کے اقرار پر شرمناک مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انسانی حقوق کی پاسداری کا درس دیتے ادارے تنظیمیں اور معاشرت و سماج کیلئے کام کرنے والے ممالک فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ عالم اسلام دنیا کی توجہ فلسطین میں جاری خونریزی کی طرف دلائے۔ قبلہء اول بیت المقدس کے در و دیوار پر گولیوں اور بارود کے نشان اسرائیل کی اسلام دشمنی اور انسانیت سے دشمنی کی بدترین تصویر ہے۔ مغربی ممالک فلسطین اور مسجد اقصی پر اسرائیلی جارحیت اور قبضے کی مذمت کی بجائے مجرمانہ پشت پناہی کرتے ہیں۔۔ اسلام اور فلسطین فلسطینیوں کو مٹانے کے درپے یہودی اور صیہونی قوتوں کا مقدر بالآخر پسپائی اور رسوائی ہوگی۔ فلسطین اور مسجد اقصی کو آزادی ملے گی اور فتح یاب ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -