کامیابی کیلئے شاعر مشرق کے افکار پر عمل کیا جائے،حسین جہانیاں 

  کامیابی کیلئے شاعر مشرق کے افکار پر عمل کیا جائے،حسین جہانیاں 

  

   لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے علامہ اقبالؒ کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ علامہ محمد اقبال سچے عاشق رسول ؐ تھے جس کا واضح اظہار آپ کی شاعری میں دیکھا جا سکتا ہے،علامہ اقبال ؒ کا پیغام امید اور خود داری کا ہے اور نئے پاکستان کی بنیاد بھی انہی اصولوں پر رکھی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبالؒ کی تعلیمات میں چھپا ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبال کا اسلامی معاشرے کاتصور کائناتی ہے اور جغرافیائی اور قومیت کی حدود و قیود سے بالاترہے اس لئے ہمیں اس پر فوری طور پر عمل کرنا ہو گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -