اسرائیلی مظالم پر خاموش رہنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کریگی،عثمان کمبوہ

  اسرائیلی مظالم پر خاموش رہنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کریگی،عثمان کمبوہ

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء  چوہدری عثمان کبیر کمبوہ نے کہاکہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا طاقت کا استعمال کرنا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، اسرائیلی جارحیت نے اسے پوری دنیا میں بے نقاب کردیا ہے، عالمی ضمیر سویا ہوا ہے،اسرائیل فلسطینی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،، فلسطینیوں کے قتل عام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو افسردہ کردیا ہے، اسرائیلی جارحیت اور بربریت پر خاموش رہنے والوں تاریخ انسانیت کبھی معاف نہیں، مظلوم فلسطینیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، امت مسلمہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -