پیپلز پارٹی،(ن) لیگ کرپشن کو جائز سمجھتی ہیں،شاہ رخ جمال

  پیپلز پارٹی،(ن) لیگ کرپشن کو جائز سمجھتی ہیں،شاہ رخ جمال

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء  شاہ رخ جمال بٹ نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کرپشن کرنے کو جائز سمجھتی ہیں، ماضی میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات قائم کئے، بلاول زرداری اور مریم صفدر پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے والدین کی لوٹ مارکا قوم کو جواب دیں، ملکی تباہی اور بربادی کی ذمہ دارماضی کی حکومتیں ہیں، زرداری اور نوازشریف مافیا نے ملک دیمک کی طرح چاٹ کھایا،وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے کامیاب دورے نے اپوزیشن کو پریشا ن کررکھا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی درباری اور حواری جھوٹ بول کر اپنی قیادت کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ مافیا کا روپ دھار چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -