عید پر کورونا وباء کے خاتمہ کی دعائیں کی جائیں،خورشید احمد

  عید پر کورونا وباء کے خاتمہ کی دعائیں کی جائیں،خورشید احمد

  

لاہور(خبر نگار) محنت کش طبقہ عیدالفطر نہایت سادگی سے مناتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعا کرے گا کہ کورونا وائرس کی وباء سے جلد نجات دلائے اور اس کے مریضوں کو جلد شفاء کاملہ دے وطن عزیز میں ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمر توڑ مہنگائی میں اضافہ ا ور غربت و عام بے روزگاری میں دن بدن اضافہ کودور فرمائے وطن عزیز میں باہمی اتحاد سے ملک وملت کی تعمیر وترقی کی جدوجہد کامیاب فرماتے ہوئے کشمیر و فلسطین میں بھارت و اسرائیل کے ظلم وستم اور معصوم کشمیر یو ں اور فلسطینیوں کو جلد نجات دلائے ان خیالات کا اظہار  جنرل سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بزرگ مزدور راہنماء خورشید احمدنے عیدالفطر کے موقعہ پرایک بیان میں کیا کیا۔ اْنہوں نے محنت کشوں سے پْرزور اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد سے اپنے مسائل کی جدوجہد کو کامیاب فرمائیں۔اور عید کے موقعہ پر کرونا وائرس کی وباء سے تحفظ کے لئے SOPپر مکمل عمل درآمد کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -