(ن) لیگ بزدار حکومت کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتی ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی۔مسلم لیگ(ن) بزدار حکومت کی انکوائری رپورٹ کو مکمل مسترد کرتی ہے۔عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ خانہ پوری قراردے دی۔بزدار حکومت نے اربوں روپے کے سکینڈل پر”مٹی پاؤ“رپورٹ تیار کی۔سابق کمشنر راولپنڈی اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹرکو ذمہ دار قراردینا شرمناک ہے۔ تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں سرکاری افسران کو قربانی کا بکرا بنایاگیا۔راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں تین ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی ہے۔راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری چیف سیکرٹری نہیں کرسکتے۔راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل نیب کیس ہے،پنجاب حکومت فوری نیب کو کیس بھیجے۔ن بزدار اور اس کے حواریوں کیخلاف فوری کیس چلایا جائے۔عمران خان کی ناک کے نیچے کرپشن کی جس کے تانے بانے وزیر اعظم سے ملتے ہیں۔جس طریقے سے زمین خریدی اور سلمان شاہ نے اسکی منظوری دی کیا وزیر اعظم کو علم نہیں۔معاوضہ من پسند کو دیا سڑک کو ان علاقوں سے گزارا جہاں عمران خان کے دوست و مشیر وہاں رہتے ہیں۔ غلام سرور اور زلفی بخاری کو فوری برطرف کیا جائے اور ان سے استعفے لئے جائیں۔