پاک فوج عید الفطر پر بھی شہریوں   کی حفاظت کیلئے مصروف عمل رہی 

پاک فوج عید الفطر پر بھی شہریوں   کی حفاظت کیلئے مصروف عمل رہی 

  

راولپنڈی(آئی این پی) پاک فوج عید الفطرپر شہریوں کی حفاظت کیلئے شب وروز مصروف عمل رہی،تفصیلات کے مطابق عیدالفطر میں قومی جذبے سے سرشار پاک فوج کے جوان کرونا سے بچا ؤکی حفاظتی تدابیر یقینی بنانے کیلئے سول اداروں کی معاونت میں مصروف عمل رہے،سرحدوں کی حفاظت ہویا کرونا،فوج نے عوامی توقعات پرپوراترنیکی کوشش کی، پاک فوج کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو راشن، فیس ماسک اور دیگر ضروری اشیا پہنچائی گئیں،عید پربھی پاک فوج کے جوان ملک کے طول و عرض میں فرائض نبھانے میں مصروف رہے، خیال رہے این سی او سی کے فیصلوں کے باعث گذشتہ ماہ چھبیس اپریل کو پاک فوج کو سول اداروں کی معاونت کے لئے طلب کیا گیا جس کے باعث ملک بھر میں کرونا ایس او پیز کی حفاظتی تدابیر میں بہتری شروع ہوئی اس وقت ملک بھر میں حفاظتی تدابیر پر 72فیصد عمل کیاجاچکا ہے۔

پاک فوج

مزید :

صفحہ آخر -