پنڈداد نخان، 4نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، 3جاں بحق 

پنڈداد نخان، 4نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، 3جاں بحق 

  

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) پنڈدادن خان میں چار نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب گئے۔ تین جاں بحق ہو گئے، ایک کو بچا لیا گیا۔وکٹوریہ برج ہرن پور کے مقام پر چار نوجوان پکنک منانے گئے تھے۔ دریا میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے۔ مقامی افراد نے نوجوان کو زندہ نکال لیا مگر باقی تین نوجوانوں کو نہ بچایا جا سکا۔ تینوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔ چاروں نوجوانوں کا تعلق کھیوڑہ ڈنڈوت سے تھا۔لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

نوجوان جاں بحق 

مزید :

صفحہ آخر -