عید کے روز مختلف حادثات، 3خاندانوں کے 20افراد سمیت 25جاں بحق، 6زخمی 

عید کے روز مختلف حادثات، 3خاندانوں کے 20افراد سمیت 25جاں بحق، 6زخمی 

  

  

گوجرانوالہ،قلعہ دیدار سنگھ(بیورو رپورٹ، نامہ نگار)سانحہ خانقاں ڈوگراں کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ایک بھی حاندان کے 11افراد سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک،ہر آنکھ اشکبار،اکٹھے جنازے اٹھنے پر گھر میں کہرام برپا، علاقہ کی فضا سوگوار،نماز جنازہ میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھاری تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قلعہ دیدار سنگھ کا رہائشی چاند افضال بھٹی اپنی فیملی کے ہمراہ شیخوپورہ جارہا تھا کہ خانقاہ ڈوگراں کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر اسواں روڈ پر پل راجباہ نہر میں گر گئی۔ گاڑی میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔جن کی میتیں قلعہ دیدار سنگھ پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں ایک مرد7بچے اور3خواتین جن میں 42سالہ چاند افضال، 40سالہ سعدیہ افضال،17سالہ ابوہریرہ افضال،13سالہ سعد افضال،9سالہ حسین افضال،6سالہ حسن افضال،70سالہ منور بی بی،35سالہ مدیحہ عمران،12سالہ سبحان،10سالہ ریحان عمران،7سالہ کرن شامل ہیں '7افراد کی نماز جنازہ قلعہ دیدارسنگھ قبرستان جبکہ 4کی گوجرانوالہ میں ادا کرنے کے بعد سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر،سول سوسائٹی اور اہل علاقہ کی بھاری تعداد میں  شرکت کی۔اکٹھے جنازے اٹھنے پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا، ہر آنکھ اشکبار اور سوگ کا سماں رہا۔ نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے۔

11 افراد سپرد خاک

وزیرآباد، نارووال(نا مہ نگار،نمائندگان خصوصی) عیدکے دوسرے روز ہولناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کاربھکاریوں کے اوپر چڑھ دوڑی، ایک ہی خاندان کے چار خواتین سمیت 6 افرادجاں بحق،3افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کا رہائشی 65سالہ عظیم اپنی فیملی60 سالہ بیوی ریشماں،25سالہ بیٹا دلدار،بہوئیں دھودومائی 26سالہ، 21 سالہ روشنی مائی،30سالہ بیٹی شاہینہ کے ہمراہ موضع شیراکوٹ میں عید کی نماز کے بعد بھیک مانگ مانگنے کے بعد عمر میرج ہال جی ٹی روڈ کے کنارے کھڑے تھے کہ مولانا ظفر علی خان بائی پاس کی طرف سے آنیوالی تیز رفتارگاڑی جس کو لاہور کا رہائشی 18سالہ طیب چلا رہا تھا اور اسکے ہمراہ 12سالہ واعظ احمداور11سالہ سہیل احمد تھے کار کا ٹائر برسٹ ہوگیا کار بے قابو ہوکر خانہ بدوش افراد کو روندتے ہوئے اور قلابازیاں کھاتے ہوئے لوہے کے پول کے ساتھ جا ٹکرائی جسکے نتیجہ میں عظیم،ریشماں،دلدار،دھودو مائی،روشنی مائی موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے جبکہ شاہینہ مائی اور کار میں سوار سالہ طیب، 12سالہ واعظ احمداور11سالہ سہیل احمد  شدیدزخمی ہوگئے۔نعشوں اور زخمی کو ریسکیو1122کے عملہ نے سول ہسپتال پہنچادیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر شاہینہ کو گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور گاڑی کو قبضہ میں لیکر کاروائی شراوع کردی۔ المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کے وارثان کو2 لاکھ 90 ہزار روپے دے کر نعشیں تھما دی گئیں۔ جو نعشوں کو لے کر اپنے آبائی علاقے شجاع آباد روانہ ہو گئے۔اسی طرح  نارووال کے نواحی گاوں چک صفدر کے رہائشی محمد ظفراقبال کے ابچے  اپنی پھوپھو کو کو عید ملنے کے بعد واپس گھر آرہے تھے کہ شکرگڑھ روڈ پر بیبلی والی سٹاپ کے پاس سامنے سے آنے والی کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی حادثہ میں 15سالہ صہیب،8سالہ ریحان اور13سالہ علیناء موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 11سالہ افزان شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی کوہسپتال میں منتقل کیا۔ بعد ازاں حادثہ کا جاں بحق بچوں کو آبائی گاؤں کے قبرستان میں نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔

6 بھکاری جاں بحق

گجرات(بیورورپورٹ)عید الفطر کے روز دریائے چناب میں کشتی رانی کرتے اور نہاتے ہوئے کشتی الٹنے سے 5افراد ڈوب گئے،تین کو زندہ بچا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں موقع پر موجود لوگوں نے بروقت امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے پانچ لوگوں کو باہر نکال لیا جن میں سے دو بچیاں دم توڑ گئیں ریسکیو1122 کی ٹیمیں تیسری خاتون کی نعش کی تلاش کیلئے تین یوم سے آپریشن میں مصروف ہیں مگر ریسکیو ٹیموں کو تاحال کامیابی نہ مل سکی تفصیلات کے مطابق دریائے چناب پر کشتی رانی کیلئے 6افراد ایک ہی کشتی میں سواری کر رہے تھے کہ گہرے پانی میں وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے موقع پر موجود لوگوں نے حادثہ ہوتے دیکھتے ہی دریاء میں چھلانگیں لگا دیں اور لوگوں کو بچانے کیلئے دوڑ پڑے پانچ لوگوں کو پانی سے نکال لیا گیا تاہم حادثے کے نتیجے میں 2سالہ بچی مہتاب دختر سعید احمد‘ اور 13 سالہ سدرہ دختر احسان غوطے لگنے سے جاں بحق ہو گئیں جبکہ 20سالہ شادی شدہ خاتون سدرہ بی بی زوجہ سعید احمد تیز لہروں کی نظر ہو گئی جس کی تلاش تین یوم سے جاری ہے ایک سالہ بچے رضوا ن ولد محمد ریاض‘16سالہ عثما ن ولد احسان‘ اور33سالہ ریاض ولد محمد نواز کو زندہ بچا لیا گیا دوسرا واقعہ کوٹ نتھو گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے اچانک دو لڑکے گہرے پانی میں چلے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈوب گئے ریسکیو ٹیم اور غوطہ خور انکی نعشوں کی تلاش کیلئے آپریشن میں مصروف ہیں۔

5 افراد ڈوب گئے

مزید :

صفحہ آخر -