ہاؤسنگ سیکٹرکیلئے ایمنسٹی میں 31دسمبر تک توسیع کی تجویز

  ہاؤسنگ سیکٹرکیلئے ایمنسٹی میں 31دسمبر تک توسیع کی تجویز

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ہاسنگ سیکٹر ایمنسٹی ا سکیم کی مہلت30جون 2021سے بڑھاکر31دسمبر 2021 تک لے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بجٹ سازی کے عمل میں قانونی اور ٹیکس ماہرین کی جانب سے ایف بی آر کو ایسی تجاویز موصول ہوئی ہیں، اس ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیرظاہر کردہ سرمایہ رجسٹرڈ کرواکر ہاؤسنگ سیکٹر میں لگانے پر ذرائع آمدن کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔یہ اسکیم ایک بار توسیع کے بعد30جون2021کو ختم ہورہی تھی جسے اب31دسمبر2021تک بڑھائے جانے کی تجاویز ہیں۔

ہاؤسنگ سیکٹر

مزید :

صفحہ اول -