کورونا ویکسین کی 12لاکھ ڈوز  آج پاکستان پہنچائی جائیں گی

کورونا ویکسین کی 12لاکھ ڈوز  آج پاکستان پہنچائی جائیں گی

  

لاہور(این این آئی)چین سے کرونا وائرس ویکسین کی مزید 20 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچائی جائیں گی، ملک بھر میں اب تک تقریباً 40 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 16 مئی کو کرونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچائی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 مئی کو سائنو ویک ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزز اوراسی روز سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی 2 لاکھ ڈوزز پہنچائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق بعد ازاں 21 مئی کو سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچائی جائیں گی۔علاوہ ازیں 16 مئی سے 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگی۔

کرونا ویکسین 

مزید :

صفحہ اول -