اسرائیل نے انسانیت کیخلاف طبل جنگ بجادیا،کامل علی آغا

اسرائیل نے انسانیت کیخلاف طبل جنگ بجادیا،کامل علی آغا

  

 لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق)پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ اسرائیل نے انسانیت کیخلاف طبل جنگ بجادیا فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت شدت پسندی کاشاخسانہ ہے دنیا شدت پسندی کی متحمل نہیں ہوسکتی اسرائیل کے چنگل سے آزادی کاجذبہ ا ورجنون فلسطینیوں کے خون میں دوڑتا ہے فلسطینی قوم کی کئی بیش قیمت نسلیں اورفصلیں حق آزادی کیلئے قربان ہوگئیں لیکن اسکے باوجود کئی دہائیوں سے ان کاجوش وجذبہ ماند نہیں پڑا فلسطینی ہیرویاسرعرفات نے جومشعل آزادی روشن کی تھی اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بجھاسکتی ابابیل کی طرح غلیل سے اپنے دشمن کو پتھرمارنا بچوں سمیت نوجوان فلسطینیوں کی آبرومندانہ اورجرأتمندانہ مزاحمت کا منفرداندازہے نہتے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت بھی بربریت کابدترین مظاہرہ ہے ہم اس کی پرزور مذمت اوراقوام متحدہ سے فوری مداخلت کامطالبہ کرتے ہیں مقتدرقوتوں کی مجرمانہ خاموشی کافائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل نے فلسطینی آبادی پر بمباری کردی جس سے بیسیوں فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں شدیدزخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کوفلسطین کیخلاف مزید جارحانہ اورعاقبت نااندیشانہ اقدامات سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ اوراوآئی سی اپنااپناقائدانہ کرداراداکریں۔

کامل علی آغا

مزید :

صفحہ آخر -