کندھ کوٹ میں جاگیرانی اور چاچڑ قبائل میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

  کندھ کوٹ میں جاگیرانی اور چاچڑ قبائل میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

  

کندھ کوٹ(این این آئی) جاگیرانی اور چاچڑ قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔کندھ کوٹ میں تھانہ درانی مہر کی حدود کچے کے علاقے میں جاگیرانی قبائل نے چاچڑ قبائل کے لوگوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چاچڑ قبائل کے 5 افراد جاں بحق اور دیگر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ افراد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔  جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

 فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -