جعلی راجکماری کی چھوٹی،بڑی کنیزیں اپنی نوکریاں پکی کرنے میں لگی ہیں:فردوس عاشق

  جعلی راجکماری کی چھوٹی،بڑی کنیزیں اپنی نوکریاں پکی کرنے میں لگی ہیں:فردوس ...

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جعلی راجکماری کی چھوٹی و بڑی کنیزیں اپنی نوکریاں پکی کرنے میں لگی ہوئی ہیں -دونوں کنیزیں ظل سبحانی کو خوش کرنے کے لئے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں -یہ یاد رکھیں کہ  ”عیدی“ کے چکر میں ان کی عاقبت بھی خراب ہو گی -جن کی یہ وکالت کر رہی ہیں وہ سند یافتہ مفرور مجرم اور ملزم ہیں -انہوں نے کہا کہ کنیزائیں ذہن نشین کر لیں کہ اب نمائشی منصوبوں کے ذریعے کمیشن اور کک بیکس کا دور گزر چکا ہے-جعلی خادم اعلی کی ٹی ٹیزکے ذریعے بینک بیلنس بڑھانے کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ہے -سابق حکمرانوں نے عوامی منصوبوں میں ریکارڈ لوٹ مار کی-ماضی کے منصوبوں میں کرپشن کی داستانیں آج بھی زبان زدعام ہیں -انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر حقائق عوام کے سامنے رکھے ہیں - بے ضابطگیوں میں ملوث حکام کے خلاف فی الفور ایکشن لیا گیا ہے -ہماری حکومت بے ضابطگیوں میں ملوث ہر فرد کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی-وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا -کنیزیں اس مافیاکی حمایت کر رہی ہیں جو سرسے پاؤں تک کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں -

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -