پائلٹس لائسنس کیس، سول ایوی ایشن نے رپورٹ سپریم کور ٹ جمع کرا دی 

   پائلٹس لائسنس کیس، سول ایوی ایشن نے رپورٹ سپریم کور ٹ جمع کرا دی 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جعلی لائسنس کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی، رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدعنوانی کے مرتکب دو سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر لائسنس کو برطرف کو کیا گیا، ان افسران نے پائلٹس کو امتحانی سسٹم تک غیرقانونی رسائی دی جس پران کیخلاف ایف آئی اے میں فوجداری مقدمات بھی درج ہیں۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن نے فراڈ کے مرتکب 54میں سے 32پائلٹس کے لائسنس معطل کیے، سکروٹنی کے دوران پی آئی اے نے 30پائلٹس کی غلط معلومات فراہم کیں، پائلٹس نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا جب کہ دیگر بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دستاویز کے مطابق جس دن پائلٹ ییحیٰ مصور نے امتحان دیا اس وقت وہ فلائٹ پر تھے جب کہ 2پائلٹس امتحان کے روز ملک میں موجود ہی نہیں تھے۔ اسی طرح پائلٹ شوکت محمود نے عید الاضحی کے روز امتحان دیا جب کہ28 پائلٹس نے ہفتہ وار چھٹی کے روز امتحان دیا۔

 پائلٹس لائسنس کیس

مزید :

صفحہ اول -