گوادر، 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق،11 زخمی

گوادر، 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق،11 زخمی

  

 گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)دشت سنگئی کراس پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گوادر میں دشت سنگئی کراس پر 2 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

گاڑیاں 

مزید :

صفحہ آخر -