جنوبی افریقہ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی

 جنوبی افریقہ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی،تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقہ میں جمعہ کے روزعید الفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی،عید کے بڑے بڑے اجتماعات جوہانسبرگ، روڈی پورٹ،پورٹ الزبتھ،کیپ ٹاؤن، ڈربن،بلوم فونٹین،کوئین ٹاؤن، بنونی، پریٹوریا، نل سپرٹ اور دیگر علاقوں میں ہوئے،مسلمانوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے مکمل ایس او پیز کے تحت نماز عید ادا کی،عید کے خطبات میں علما ء اکرام نے مسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا اور فلسطین پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی،قبلہ اول کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

 جنوبی افریقہ

مزید :

صفحہ آخر -