عید تعطیلات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل ہو گا 

عید تعطیلات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل ہو گا 

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عید کی تعطیلات کی وجہ سے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہوسکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پٹرولیم مصنوعات کی 15 روزہ قیمتوں کی سمری تیار نہیں کرسکا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج(16مئی سے) ہونا تھا لیکن اب نئی قیمتوں کا اعلان کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اعلان تک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ آخر -