چودھری نثار نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کی خبروں کی تردید کر دی

  چودھری نثار نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کی خبروں کی تردید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاستدان چودھری نثار نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، اور انہوں نے تاحال اسمبلی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا تھا۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ میری اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔یاد رہے کہ صبح سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
 چودھری نثار 

مزید :

صفحہ اول -